بچے کی پیدائش کے بعد خواتین پیٹ کی چربی کیسے کم کریں؟ماہرین نے حل نکال لیا

May 28, 2024 | 23:20:PM

(24 نیوز )بچے کی پیدائش کے بعد عموما خواتین موٹی ہو جاتی ہیں اور چربی کے باعث ان کا پیٹ لٹک جاتا ہے اور پھر کافی زیادہ محنت کے باوجود  وہ پہلی جیسی حالت میں واپس  نہیں آتی ، لیکن اب ماہرین نے ایسی تھیراپی ایجاد کر لی ہے جس سے خواتین پیدائش کے بعد پیٹ کی چربی کو کم کر سکیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ نسواں و قبالت (زچگی) کی پوسٹ گریجویٹ اسکالر ڈاکٹر ثنا جمیل نے خواتین میں بچہ کی ولادت کے بعد پیٹ کی چربی کو کم کرنے سے متعلق ایک اہم تھیراپی تیار کی ہے۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ وہ اس اہم مسئلہ پر ایک مقالہ لکھ رہی ہیں اور اس تھیراپی کے مزید کلینیکل ٹرائلز انہیں مریضوں پر تازہ مشاہدات کے ساتھ اپنی تحقیق کو حتمی شکل دینے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی خواتین جو مذکورہ مسئلہ سے پریشان ہیں ہر جمعہ اور سنیچر کو اجمل خاں طبیہ کالج اسپتال کے او پی ڈی نمبر 4 میں ان سے مشورہ کے لیے مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے زچگی کے بعد پیٹ کی چربی کا بڑھ جانا باعث تشویش ہوتا ہے، اور اکثر نئی ماؤں کے لیے حمل سے پہلے کی جسمانی کیفیت میں جانا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے ایک خصوصی تھیراپی تیار کی ہے جس میں مساج، فومینٹیشن اور خصوصی ورزش شامل ہے، جو جسم کو سابقہ شکل میں لانے میں مدد کرتی ہے۔ ڈاکٹر ثنا نے کیمرے پر تھیراپی سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنے سے پرہیز کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو  یوم تکبیر کی چھٹی کتنے میں پڑی ؟جانیے

مزیدخبریں