دبئی: دنیا کے سب سے بڑے شمسی پارک کے فیز تھری کا افتتاح

Nov 28, 2020 | 08:24:AM
دبئی: دنیا کے سب سے بڑے شمسی پارک کے فیز تھری کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے محمد بن راشد المکتوم شمسی پارک کے تیسرے مرحلے اور انوویشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

سولر پارک کے فیز تھری سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سولر پارک کا منصوبہ 2030 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دبئی 2030 تک 75 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

سولر پارک پراجیکٹ کے اگلے فیز کا افتتاح 2021 میں کیا جائے گا۔

خلیجی ریاست کے ممالک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا سولر پارک ہے، جس میں توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سنگل محور شمسی ٹریکنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس شمسی پارک سے دبئی میں 2 لاکھ 24 ہزار رہائشیوں کو صاف توانائی اور سستی بجلی دستیاب ہوگی۔