ہمیں مردوں کو خواتین کی عزت و  احترام  سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت،عدنان صدیقی

Nov 28, 2020 | 08:47:AM

24 نیوز: اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ  ہمیں مردوں کوخواتین کی عزت اور صنفی ادب و احترم  سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

رت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کو برابراور ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے عزت و احترام اور ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں