ملتان جلسہ روکنے کیلئےڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنا ہوں گی:محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہم نے لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس رہنما کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے؟ ملتان جلسے میں حکومت گرفتاریاں کرتی ہے تو انہیں لاکھ ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی پڑیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں، (ن) لیگ نہیں چاہتی کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا، لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کا اگلا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہونا ہے اور حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔