13 سالہ دلہن کا باپ اور دولہا گرفتار

Nov 28, 2020 | 10:24:AM

(24نیوز) پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر والد  اور دلہے کو گرفتارکرکے دلہن کو تحویل میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمری کی شادی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پیش آیا جہاں پولیس نے کم عمر لڑکی کی زبردستی شادی کئے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔پولیس نے 13 سالہ دلہن کو اپنی تحویل میں لیکر والد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں میں لڑکی کے والد، دولہا کے دو بھائی اور نکاح خواں شامل ہے۔

لڑکی نے پولیس تحویل میں بیان دیا کہ والد نے میری اور ماں کی مرضی کے بغیر چار روز قبل شادی کروائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا والد کم عمر دلہن کو سسرال چھوڑنے جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں پولیس نے شکار پور میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر  12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنادیا تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوار فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں پولیس گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

مزیدخبریں