(24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپوزیشن کی تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا، صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی،۔تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پنجاب حکومت کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کے تعاون سے کورونا کی حالیہ وباء پر بھی قابو پائیں گے، حکومت ہر قدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔