(24نیوز) پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنسوں کو نادرا شناختی کارڈز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کو 21 فروری تک تمام ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بینک سے منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب 5 سال پرانے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے والوں کے لیےاشتہار دیے جائیں گے جب کہ 3 سال تک لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے بغیر ٹیسٹ نیا لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
بہت سے لوگوں کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے یا کرنے سے زیادہ مشکل کام ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہوتا ہے۔ شاید اسی مشکل کو مدنظر رکھ کر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان کرنے کے لیے مختلف کاوشیں کی جاتی رہتی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظام کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کو کاغذات وغیرہ کی جھنجھٹ سے محفوظ رکھتے ہوئے لائسنس حاصل کرنے کا عمل آسان کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے لائسنس بنوانے کے لیے آنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف اپنا شناختی کارڈ لے کر آئیں، ٹیسٹ پاس کریں اور مفت کافی پینے کے ساتھ اپنا لائسنس بھی حاصل کریں۔
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کروادیا ہے۔پاکستان میں یہ سسٹم پہلی بار متعارف کروایا جارہا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس آفیسر راولپنڈی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے یہ سسٹم متعارف کروایا گیاہے، اس سسٹم کے تحت صارف بغیر کاغذی دستاویزات کے چکر میں پڑے صرف شناختی کارڈ پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے۔اس سسٹم کے تحت ایکسپائر لائسنس کے دوبارہ اجرا میں بھی بہت آسان ہوجائے گا، اور یہ عمل بھی ایک آٹو میٹڈ سسٹم کے تحت پورا ہوگا، نئے لائسنس حاصل کرنے والے صارفین کو سوائے شناختی کارڈ اور بینک چالان کے کسی قسم کی دستاویزات پیش کرنے کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔