موٹے افراد کو کورونا ویکسین پہلے دینے کا فیصلہ

Nov 28, 2020 | 10:57:AM

(24نیوز)پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کا کورونا سے موت کے امکانات دگنا ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔ 
 

مزیدخبریں