(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر میں عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی اور امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ا پاکستان اور عرب امارات کے مذہبی، تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔اماراتی وزیر نے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے پر شاہ محمود قریشی کے بیان کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ریم الہاشمی نےمسئلہ فلسطین بارے بات کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، اور اس حل کو پھر سے مذاکرات کی میز پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس حل کو پھر سے مذاکرات کی میز پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اسی طرح ہمارے پاس اپنی عرب دنیا کے حوالے سے مہم جوئی پر مبنی ویژن ہے، جو نوجوان کی توانائیوں سے بھرپور ہے۔ وہ نوجوان جو ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں ۔