کسانوں کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ،واٹرکینن کااستعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی کسانوں کا احتجاجی جلوس تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دلی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں معاشی بدحالی کےخلاف کسانوں کے احتجاج میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب، ہریانہ اور بھارت کے دیگر علاقوں سے کسانوں کا احتجاجی جلوس نئی دلی کی جانب رواں دواں تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے راستے میں نے رکاوٹیں کھڑی ۔
جب ان رکاوٹوں سے کچھ نہ بن پایا تو پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ تاہم کسان کسی طور پر قابو میں نہیں آئے اور ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے نئی دلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے کسان مخالف قانون سازی کے خلاف بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔