(24نیوز)پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا اسی بنا پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز 2011میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔
اجلاس میں صوبے میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے۔
اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔