(24نیوز)بھارت میں پیش آنے والے دلخراش واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو دکھ اور تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتردیش کے ضلع سنبھل کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پیش آئے واقعے نے پورے بھارت میں کھلبلی مچادی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ اور ضلع سنبھل کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلعی اسپتال کے اسٹریچر پر رکھے مردہ بچی کی لاش کو کتا نوچ رہا ہے۔
مردہ لڑکی کے والد چرن سنگھ نے نے بتایا کہ بچی سڑک حادثے میں زخمی ہوئی تھی، علاج کرانے سے قبل ہی وہ دم توڑ گئی، اسپتال عملے نے بچی کی لاش اسٹریچر پر رکھ کر اسے اسپتال کے احاطے میں رکھ دیا، میں گھر والوں کو اطلاع دینے کے لئے کچھ دیر کے لئے اسپتال سے باہر گیا، کچھ دیر بعد جب اسپتال میں داخل ہوا یہ منظر دیکھ کر میری چینخ نکل گئی، ایک کتا بچی کی لاش کو بھنبھوڑ رہا ہے۔چرن سنگھ نے رقت آمیز لہجے میں ضلعی اسپتال کے عملے سے لاپرواہی کی شکایت بھی کی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی، جبکہ ضلع کے صحت ڈیپارٹمنٹ سی ایم او امیتا سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپتال کے انچارج ڈاکٹر کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل یک نومبر کو بھی جنگلی جانور نے پوسٹ مارٹم وارڈ میں رکھے ہوئی مردہ بچی کی ناک نوچ لی تھی، جس کے بعد سی ایم او امیتا سنگھ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف ایکشن لیا تھا۔