کراچی میں رات سرد ہو  گی

Nov 28, 2020 | 12:51:PM
کراچی میں رات سرد ہو  گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہواوں میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔