(24نیوز)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات یوٹیوب چینل کے ایک شو میں جلو گرہوئیں جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے جیون ساتھی میں کیا خصوصیات دیکھتی ہیں؟ جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔میزبان نے کہا کہ میری نظر میں ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔
جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں آپ بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟۔جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ میرا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔مہوش کے جواب پر میزبان نے فوراً کہا کہ اگر میں بات آگے چلاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہو گا ؟جس پر مہوش کہتی ہیں کہ مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔