سرد موسم میں مچھلی کی سجی کے مزے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسم سرد ہوتے ہی قدرتی جھیل کی مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین دور دراز سے سانگھڑ کا رخ کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جھیل کے میٹھے پانی میں پیدا ہونے والی کھُرڑا مچھلی کی سجی نے سرد موسم میں لوگوں کو دیوانہ کر رکھا ہے، یہ سجی کوئلوں پر مخصوص انداز میں پکا کر تیار کی جاتی ہے۔
چٹ پٹے مصالحوں کے ساتھ پیش کی جانے والی مچھلی کی سجی سرد موسم کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔
مچھلی کھانے آنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی مچھلی بہت زبردست ہے، ہم ہفتے میں ایک دو مرتبہ ادھر سے 10، 11 کلو مچھلی بنوا کر جاتے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ کھاتے ہیں۔
بازار کے روائتی کھانوں سے ہٹ کر غیر روایتی لیکن قدرتی انداز میں تیار کی گئی مچھلی کی سجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔