144 منزلہ عمارت بندرگار کی تعمیر نو پراجیکٹ کے تحت منہدم

Nov 28, 2020 | 15:01:PM
144 منزلہ عمارت بندرگار کی تعمیر نو پراجیکٹ کے تحت منہدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ عمارت کو صرف  10 سیکنڈ کے اندر مسمار کردیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ،اس تمام  کارروائی میں صرف 10 سیکنڈ کا وقت لگا ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :منیٰ پلازہ ٹاورز ابوظبی میں زاید بندرگاہ کے علاقےکو جدید خطوط پر استوار کرنے والے پروگرام کے پیش نظر منہدم کیے گئے ہیں ۔ الامارات الیوم کے مطابق منیٰ پلازہ ٹاورز چار عمارتوں پر مشتمل تھے ۔ان میں 144 منزلیں تھیں جنہیں اعلیٰ درجے کے مواد سے 10 سیکنڈز میں گرا دیا گیا۔

اس دوران بندرگاہ کے علاقے میں قائم تمام دکانوں اور مارکیٹس کو شام 4 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا گیا۔حکام کے مطابق عمارت کا انہدام بندرگاہ کی تعمیر نو و آرائش کے پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔تعمیر نو کی ذمہ دار تعمیراتی کمپنی نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کو غیر پرائمری دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے، اور اس سے ہونے والی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران مقامی پولیس، ایمرجنسی رسپانس ٹیم، سول ڈیفنس اتھارٹی، ایمبولینسز اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں ،تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں کی جاسکیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس جگہ پر 30 لاکھ مربع میٹر کے رقبہ  پر تجارتی ،سیاحتی اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبے تعمیر ہوں گے ۔ مارکیٹنگ کی نئی دنیا آباد ہو گی ۔ان میں سے ہر پروگرام کی تعمیر کا دورانیہ دوسرے سے مختلف ہوگا ۔  مدن العقاریہ کمپنی نے بتایا کہ یہاں فش مارکیٹ پھلوں اور سبزن کی منڈی بھی ہو گی، جبکہ درختوں اور پودوں کا بازار بھی بنایا جائے گا ۔