گندم سکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات!!!

Nov 28, 2020 | 15:03:PM

(24نیوز)گندم سکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، گندم سکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔

تفصیلات کے مطابق گندم سکینڈل تحقیقات میں اہم شواہد کے بعد نیب نے الگ سے تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2010کے تحت کی جارہی ہیں۔

 سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کیاگیاتھا تاہم سیکرٹری فوڈنےکورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سےمعذرت کی۔

نیب کو شہیدبےنظیرآبادمیں کروڑوں کی گندم غائب ہونےکےشواہد ملے، سکرنڈ فلورکا نیب حکام نےمجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ ،اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا ، محکمہ فوڈنےایک فلور مل کوادائیگی کے طریقےمیں بھی غیرقانونی رعایت دی۔

نیب نے باندھی اوردوڑ مل کی خراب ظاہرگندم سےمتعلق رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس میں محکمہ فوڈکےافسران گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کےمرتکب قراردیا ہے۔

خیال رہے  کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے گندم اور چینی سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم،چینی کی مبینہ سمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل آٹا ،چینی سکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا ،چینی بحران پرائم میگا سکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں