سکھر  مسائلستان،پینے کا صاف پانی تک نہیں،اسد عمر

Nov 28, 2020 | 15:25:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں معیشت بیٹھ گئی ہے لیکن  پاکستان میں بہترصورتحال ہے۔سکھر میں کہیں بھی ترقی کے آثار نظر نہیں آرہے اور  پینے کا صاف پانی تک یہاں دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں صرف کراچی کے لئے کام نہیں کرنا بلکہ پورے سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود شمالی سندھ کے لئے ترقیاتی پیکج بنائیں گے، عمران خان ہمیشہ قانون کے بالاتر ہونے کی بات کرتے ہیں، زیادتی کرنے والے افسر اور اہلکارکو وارننگ دے رہا ہوں، انہیں قیمت اداکرنی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے اورخاندان کے لئے ایک معیار اورعوام کے لئے دوسرا معیارنہ رکھیں، نوازشریف کو دعوت دے رہے ہیں وہ واپس آئیں انہیں کس نے روکا ہے جبکہ شہبازشریف اداکاری کررہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ  فیصل آباد میں مزدوروں کی کمی ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی پاکستان میں آٹا سستا اور سندھ میں مہنگا ہے، اچھی خبر ہے کہ چینی کی قیمت نیچے آرہی ہے۔

مزیدخبریں