اپوزیشن ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے,عمران خان راضی نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہیے، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کواصلاحات اور قانون سازی کیلئےاپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن سے مذاکرات 100 فیصد ہونے چاہئیں، مسئلہ یہ ہے اپوزیشن چاہتی ہے صرف کیسزپرمذاکرات ہوں اور وزیراعظم اپوزیشن کے کیسز پربات چیت کیلئے تیار نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم اصلاحات پر اپوزیشن سےگفتگوکیلئےتیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اندھے کوبھی نظر آرہاہے ان حالات میں جلسےکرنامناسب نہیں، یاتو ہم ساری قیادت کو جیل میں ڈال دیں اور کہیں جلسہ نہیں ہوگا، دوسرایہ ہےکہ عوام فیصلہ کریں کہ یہ کون لوگ ہیں؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ جیلوں میں ڈال دیاتوکہیں گےظلم ہو گیاجمہوریت خطرےمیں آ گئی، پشاورمیں ناکامی کےبعدملتان کاجلسہ پی ڈی ایم کیلئے سیاسی جواہے، اپوزیشن میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتو وہ یہ جلسہ منسوخ کر دے۔