(24نیوز)کورونا کا خطرہ پہلے سے بڑھ گیاجس کی وجہ سےحیدرآباد میں یکم دسمبر سے رات میں شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شادی اور دیگر تقریبات صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک کی جاسکیں گی جب کہ ایس او پیزکے تحت شادی اور دیگر تقریبات کی صرف آؤٹ ڈور اجازت ہوگی۔
سرکلر کے مطابق ہدایات نامہ یکم دسمبر سے نافذالعمل ہوگا جس کے تحت کسی بھی بازار، مارکیٹ یا دکان میں کپڑوں کی سیل پربھی پابندی عائد ہوگی جب کہ بند جگہ پر رش سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
سرکلر کی خلاف ورزی پر مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔