خواتین کیلئے اچھی خبر،سونے کی قیمت کم ہو گئی

Nov 28, 2020 | 18:09:PM
خواتین کیلئے اچھی خبر،سونے کی قیمت کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قدر 686 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 20ڈالرکم ہوکر 1787 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کئی  اضافہ ہو رہا تھا کہ جبکہ آج فی تولہ قیمت میں  800 روپے کمی خواتین کیلئے اچھی خبر ہے۔