سام سنگ نے منافع میں بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا جب کہ متعدد کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے لیکن اس دوران کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو کئی سالوں بعد زیادہ منافع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو عالمی مارکیٹ میں 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع ہوا ہے اور سام سنگ نے منافع میں متعدد بڑی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کو 32.6 فیصد منافع ہوا جب کہ کمپنی کو 2019 میں اسی سہہ ماہی کے دوران 18.8 فیصد منافع ہوا تھا۔سام سنگ کا رواں سال 32.6 فیصد کا اضافہ گزشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ منافع سمجھا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق ماضی میں انہیں سب سے زیادہ منافع 2014 کے دوسرے سہ ماہی میں ہوا تھا جو کہ 37.9 فیصد تھا۔سام سنگ کے اس قدر زیادہ منافع کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی سر فہرست کمپنی ہے جس نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 60.5 فیصد منافع کمایا۔