قرض لینا ضروری کیوں،شبلی فراز نے وجہ بتادی

Nov 28, 2020 | 18:22:PM

 ( 24نیوز)وفاقیوزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا ہے کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ ہم قرض نہیں مانگیں گے، ظاہر ہے جب خزانہ خالی ہو تو ماضی میں لئے گئے قرضوں کو ادا کرنے کےلئے قرض لینا پڑتا ہے۔

کوہاٹ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات سے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو اس سطح پر لے جانا ہے جہاں قرضے نہ مانگنے پڑیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بنیادی سوچ یہی ہے کہ ہمیں اپنی معیشت کو اس نہج پر لے جانا ہے جہاں قرضوں کی ضرورت نہ پڑے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے ایسے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے جو ان کی غریب پرور سوچ کی عکاس ہے، جس میں احساس پروگرام، خیبرپختونخوا میں سہولت کارڈ شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرانے پرانے منصوبے جو کہ صرف کاغذوں میں تھے ان پر عملدرآمد کیا، ڈیمز پر کام ہم نے شروع کیا، صنعتوں کو مراعات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس وبا نے پوی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور مضبوط معیشتیں مثلاً امریکا، بھارت اور یورپی ممالک کی معیشتوں کو تباہی سے دوچار کردیا اور ان حالات میں وزیراعظم کی یہ سوچ کی تھی کہ بیماری کے ساتھ ساتھ روزگار کی بھی حفاظت رکھنی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ زندگیوں اور روزگار کے تحفظ کو متوازن کر کے ہم نے معیشت کو چلایا اور پہلے مرحلے میں ہم بڑے کامیاب ہوکر نکلے کہ دنیا کے رہنما اور اداروں کے علاوہ ایک سابق امریکی وزیر خزانہ نے یہاں تک کہا کہ اگر امریکا پاکستان کی حکمت عملی پر عمل کرتا تو 10 کھرب ڈالر بچا سکتا تھا۔
 وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ایسا نظام بنائیں گے کہ کچھ خاندان یا کچھ گروہ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام ملک کے مالک ہوں۔

مزیدخبریں