(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے مختلف الزامات میں مطلوب دس ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دےدی،کابینہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے مختلف مقدمات اور الزامات پر دس ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دےدی،کابینہ نے مختلف تحقیقات کی روشنی میں 13 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق اے این ایف کی سفارش پر ڈرگ مافیا کے سرگرم رکن الماس خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا ہے،حساس اداروں کی سفارش پر پاک فوج سے سزا یافتہ مظہر اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں،ادھرمحکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر حمال حسین کا نام سی سی ایل میں شامل کیاگیا ہے،حمال حسین پر کمانڈر بلوچستان ریپبلکن آرمی برہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے،شہریوں کے ساتھ فراڈ اور لوٹنے کے الزام میں نیب کی سفارش پر ملزم سمیع اللہ، منصور اختر اور جنید قادر کے نام ای سی میں شامل کردیے گئے ہیں۔
کابینہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے،اعجاز جاکھرانی اور رؤف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں،محمد نعمان، عبداللہ، عیسی چیمہ کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی گئی ہے،خنسہ بنت شجاع اور خولہ بنت شجاع کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے ہیں، کابینہ نے محمد یحییٰ، شاہد جبار محبوب الرحمان،جواد بشیر، غلام علی حسن، بشیر احمد اور ناصر جاوید کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔
10 ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
Nov 28, 2020 | 18:31:PM