لاہور ائیرپورٹ کسٹم حکام کی کارروائیاں،مسافروں سے لاکھوں کا سامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیاں،، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے آئی فون، اسیسریز اور قیمتی چادریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز، اسیسری اور شالز برآمد ہوئیں، پاکستانی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 سے دبئی سے لاہور آیا۔مسافر کے سامان سے ایک آئی فونز، لیدر کیس، آئی پوڈز، چارجز، ہینڈ فریز سمیت دیگر اسیسریز برآمد کرلی گئیں۔کسٹم حکام نے تمام سامان قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے گئے سامان کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ دوسری کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والی مسافر کے سامان سے قیمتی چادریں برآمد کی گئیں۔
دبئی سے آنے والی خاتون مسافر کے سامان سے 240 چادریں برآمد ہوئیں۔ خاتون مسافر ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 سے دبئی سے لاہور آئی تھی۔کسٹم حکام نے شالز قبضے میں لیکر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔قبضے میں لی گئی شالز کی مالیت 10 لاکھ سے زائدہے۔