وزیراعظم عمران خان بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

Nov 28, 2020 | 19:23:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور جی بی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، علی امین گنڈپور اور سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری دیدی، راجہ محمد زکریا، حاجی شاہ بیگ، جاوید مناوا، وزیر سلیم، راجہ اعظم، فتح اللہ، راجہ ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون کابینہ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلئے خالد خورشید کانام فائنل کیاتھا،اجلاس میں گلگت بلتستان کےلئے وزرا کے نام بھی فائنل کر لئے گئے تھے، فتح اللہ خان کو پلاننگ ڈویلپمنٹ اور انفارمیشن کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر سلیم وزارت ورکس اور راجہ زکریہ محکمہ جنگلات کے وزیر ہوں گے، اعظم خان وزیر تعلیم، گلبر خان وزیر صحت، شمس لون وزیر خوراک، وزارت پانی، بجلی مشتاق حسین اور وزارت لوکل گورنمنٹ حاجی عبدالحمید کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کاظم حسین کو ایگریکلچر اور وزارت ٹورازم کا چارج راجہ ناصر عباس کو دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین گنڈا پورکو گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی اچھی کارکردگی پر شاباش دی تھی۔

مزیدخبریں