مردہ قرار دیا گیا شخص 3 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افریقی ملک کینیا میں مردہ قرار دیا گیا شخص 3 گھنٹے بعد اس وقت زندہ ہوگیا جب اسے مردہ خانے لے جایا جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کینیا کا 32 سالہ شہری پیٹر گھر میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا تھا جس کے بعد اس کے اہلخانہ اسے فوراً ہسپتال لے کر پہنچے۔جہاں طبی امداد کے بعد نرس نے بتایا کہ مزکورہ شخص دم توڑ چکا ہے۔جب پیٹر کو مردہ خانے میں رکھنے کی تیاری کی جارہی تھی تو وہ اچانک ہوش میں آگیا اور درد سے چلانے لگا۔مردہ خانے کا اسٹاف یہ سمجھ کر کہ ایک مردہ زندہ ہوگیا ہے، خوف سے بھاگ کھڑا ہوا، تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ مذکورہ شخص زندہ ہے جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئے۔
مذکورہ شخص کے بھائی کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر اسے نہایت معمولی انداز سے چیک کیا گیا اور ایک نرس نے کہا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ وہ نئی زندگی ملنے پر بے حد خوش ہے، دوسری جانب اہلخانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔