مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ،حالات خراب ہونے کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

Nov 28, 2020 | 19:51:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے رہنماعلی قاسم گیلانی نے کہاہے کہ مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں،حالات خراب ہونے کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما علی قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ورکرزآج رات جلسہ گاہ میں قیام کریں گے،پولیس کارکنوں کوہراساں کررہی ہے،مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں،حالات خراب ہونے کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی،پی پی رہنما کامزید کہناتھا کہ کل مولانافضل الرحمان ،محموداچکزئی ودیگررہنماپہنچ جائیں گے،عبدالرحمان کانجو نے کہاہے کہ ہو سکتاہے مریم نوازکل ہی ملتان پہنچ جائیں۔

مزیدخبریں