گھریلو جھگڑے پر ماں بچوں سمیت انتہائی اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کے قصبہ گلیانہ میں ماں نے تین بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی جس سے تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ گوجرخان کے علاقے میں گھریلو رنجش پر دلخراش واقعہ پیش آیا،ماں نے تین بچوں کوکنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، خاتون نے بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگانے کا انتہائی اقدام گھریلو جھگڑے کے باعث اٹھایا، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے، ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں تینوں بچے دم توڑ گئے لیکن ماں کو بچا لیاگیا، جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی انتہ، 5 سالہ ردا اور 3 سالہ نادیہ شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والی بچیوں کوہسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔