کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن تیار

Nov 28, 2020 | 20:19:PM

(24 نیوز)ایل ڈی اے نے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے بعد ایک اور میگا پراجیکٹ تجویز کردیاگیا ، کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن تیار جبکہ کریم بلاک پر فلائی اوور کی تجویز بھی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر پرایک ارب80کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انڈر پاس کی بیرل اعشاریہ چھ کلومیٹر ،لمبائی ایک کلومیٹر ہوگی۔دو رویہ تین تین لین انڈر پاس پر8کنال لینڈ ایکوزیشن ہوگی۔کریم بلاک چوک پرفلائی اوور کی دوسری آپشن پر2ارب30کروڑلاگت آئےگی۔
دوسری آپشن میں انڈرپاس کےساتھ ایک کلومیٹرطویل فلائی اوورشامل ہوگا۔سنگل وہیکلرفلائی اوورملتان چونگی کی جانب سے جناح ہسپتال اترے گا۔ایل ڈی اے نے میگاپراجیکٹ کی بریفنگ میں مجوزہ منصوبہ شامل کرلیاہے۔پراجیکٹ پر باقاعدہ کام وزیراعلی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

مزیدخبریں