ایران کے جوہری پروگرام میں مد د۔ روسی اور چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے ایران کے جوہری میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کرکے چین اور روس کی 4 کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی دو کمپنیوں چینگدو بیسٹ نیو میٹیریلز اور زیبو ایلیم جب کہ روس کی دو کمپنیوں نیلکو گروپ اور جوائنٹ اسٹاک کمپنی ایلکون پر 2 سال کے لئے برآمدات اور تجارتی مراعات پر پابندی لگائی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہیں وہ ایران کے میزائل پروگرام کے لئے حساس معلومات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ پومپیو نے ایران کے جوہری پروگرام کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کی میزائل بنانے کی کوششوں روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا جب کہ ایران کی مدد کرنے والوں کو بھی پابندیوں کا سامنا رہے گا۔امریکی فیصلے پر ایران، چین اور روس کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔