ایک کروڑ نوکریوں اور50 لاکھ گھروں کاوعدہ پانچ سال میں پورا کرونگا

Nov 28, 2020 | 20:40:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں لوگوں کو انشا اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے، میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے پرکیسز بنائے ،جن پر کرپشن کے کیسزہیں یہ سب ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں،نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن پرڈاکومنٹریز بنی ہوئی ہیں،آصف زرداری کودو بار نوازشریف نے جیل میں ڈالا ، جب ہم حکومت میں آئے اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے باہر بھاگ چکے تھے،ہماری حکومت میں صرف شہبازشریف پر کیسزبنے ہیں،شہبازشریف کے آفس کے2ملازم پکڑے گئے جن کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے آرہا تھا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے اداروں کو آزادچھوڑاہوا ہے ویسے ہی نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں،فیٹف سے متعلق قانونی سازی کے معاملے پر انھوں نے ہمیں32شقیں تھما دیں۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاآصف زرداری اورنواز شریف دونوں سلیکٹڈ حکمران تھے،مریم نواز کو بیٹی ہونے پر پارٹی میں پوزیشن ملی، بلاول بھٹو زرداری پرچی پر پارٹی چیئرمین بنے ،میں نے زیروسے سٹارٹ لیا ،22سال جدوجہد کی ،وزیراعظم نے کہاکہ فافن آزادادارہ ہے،فافن نے کہا2018کے الیکشن2013کے مقابلے میں بہترتھے، 2018کے الیکشن میں ن لیگ اور پی پی نے24پٹیشن فائل کیں ،پی ٹی آئی نے 23 پٹیشنز فائل کیں ،2013 کے الیکشن میں 133حلقوں کے خلاف پٹیشن فائل کی گئی، ہم4حلقے کھولنے کا کہہ رہے تھے ہم تمام فورمزپر گئے۔
انہوں نے کہاکہ ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے،فوج کا مجھ پر کوئی دباو¿ نہیں ہے ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چینی کے کارٹل پر پہلے بار ایسی انویسٹی گیشن ہوئی ، ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں انویسٹی گیشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، جہانگیرترین کےخلاف ایف آئی آردرج ہوئی ،جہانگیر ترین کہتے ہیں وہ بے قصور ہیں ،جہانگیر ترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، جہانگیر ترین ہمارے بہت قریبی رہے ہیں ،ساتھ بہت کام کیا،فردوس عاشق اعوان کے ہمارے ایک دو لوگوں سے پرابلم تھے،فردوس عاشق اعوان پرکرپشن کا کیس نہیں تھا،کسی حکومتی رکن پر الزام کی آئی بی سے تحقیقات کراتاہوں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی رپورٹس پڑھیں توسوچاکسی کو اتنی بیماریاں ہوسکتی ہیں؟،نوازشریف کوباہربھیجنے کیلئے کسی نے مجھ پردباو¿نہیں ڈالا،مجھ پرکسی نے دباو¿ڈالا نہ کوئی دباو¿ڈال سکتاہے،شہبازشریف نے لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی گارنٹی دی تھی۔

مزیدخبریں