(24 نیوز)برطانوی شاہی محل سے دو قیمتی میڈلز چرانے والے ملازم اڈامو کانٹو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس میں کام کرنے والے ملازم نے شاہی محل سے دو قیمتی اور معتبر میڈلز چرائے تھے جس کا اس نے دورانِ تفتیش اعتراف بھی کیا۔ ملزم کی شناخت 37 سالہ اڈامو کانٹو کے نام سے ہوئی جو شاہی محل میں بطور رومن آرڈر آف باتھ گونگ اور رائل وکٹورین آرڈر کے کمانڈر کی حیثیت سے امور سرانجام دے رہا تھا۔
شاہی محل میں کام کرنے والے کمانڈر نے ایک میڈل 350 پائونڈ میں آن لائن فروخت کیا۔ یہ میڈل ملکہ برطانیہ نے بحری فوج کے نائب ایڈمرل جونسٹون برٹ کو مدت ملازمت پوری ہونے پر قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دیا تھا۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے آرمی افسر میجر جنرل میتھیو اسکائس کو ریٹائرمنٹ پر دیا جانے والا میڈل بھی شاہی محل سے چوری ہوا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم روزانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہی محل کی تصاویر شیئر کرتا تھا۔ عدالت نے میڈلز چرانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ملازم پر فرد جرم عائد کی۔