مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے بلدیاتی الیکشن ڈھونڈ رچا دیا

Nov 28, 2020 | 22:48:PM

(24 نیوز)بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی بار بلدیاتی (ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل – ڈی ڈی سی) کے انتخابات کرادیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ڈھونگ رچایا ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر آج مقبوضہ وادی کو مکمل طور پر فوجی چھائونی میں بدل دیا گیااور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی پہلے ہی اپیل کردی تھی۔
بھارتی الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں سردی اور کورونا کے باوجود 50 فیصد ٹرن آئوٹ رہا تاہم اس دعوے کے برعکس اکثر پولنگ اسٹیشن ویران پڑے رہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ میں ووٹنگ ٹرن آئوٹ 6 فیصد رہا ہے اور اکثر پولنگ اسٹیشن خالی رہے۔ کشمیری نوجوانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے اور ضلع کلگام میں غاصب فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مزیدخبریں