(24 نیوز) ساہیوال کے علاقے لاہوریاں والا میں جماعت دوم کی طالبہ 8 سالہ رخسانہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی رخسانہ گذشتہ روز سامان لینے دکان گئی تھی اور جب کافی دیر تک نہ آئی تو گھر والوں نے تلاش کرنا شروع کی،کافی دیر بعد ایک محلے دار نے اطلاع دی کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد اس کی بیٹی کو گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئےگئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے ایک گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی، مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔