(24نیوز)او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا آئندہ 48 واں اجلاس 2021 میں پاکستان میں منعقد ہو گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی پیش کش پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل نے 2021 میں اسلام آباد میں 48 ویں سی ایف ایم اجلاس کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اگلے تین سالوں کےلئے 6 رکنی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی بن گیا ہے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اگلا 48 واں اجلاس 2021 میں پاکستان میں منعقد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کے طور پر او آئی سی کے کردار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی سرکاری تنظیم ہے جس میں 57 ممبرز ، 5 مبصرین ریاستیں چار براعظموں پر محیط ہیں۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس پاکستان میں ہو گا
Nov 28, 2020 | 23:15:PM