پی ٹی آئی کے اپنے ہی جلسے میں عمران خان سے استعفےکا مطالبہ۔ویڈیو وائرل

Nov 28, 2021 | 09:29:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسےکے اختتام پر ایک شخص سٹیج پر آیا اور مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں  وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔ان رہنماؤں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا  اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نےکہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام ، اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    مسلم لیگ ن کے رہنما کی پو ل میں گر کر جا ں بحق ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں