راولپنڈی۔خاتون کی عدالت میں ہلڑ بازی۔جج کو پرس مارنے پر 5سال قید

Nov 28, 2021 | 10:38:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سول جج سردار عمر حسن کو  ایک خاتون نے ہینڈ پرس دے مارا ،  جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

 واضح رہے ملزمہ ضمانت پر رہا تھی، لیڈیز پولیس نےکمرہ عدالت میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا، ملزمہ سفینہ بی بی نے اپریل میں  کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی کی اور پرس مارا،ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس سے ناانصافی کی گئی وہ اس سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی، عدالت نے ملزمہ کو سزا کے فیصلہ کی نقل بھی فوری فراہم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:    پی ٹی آئی کے اپنے ہی جلسے میں عمران خان سے استعفےکا مطالبہ۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں