ڈینگی کیسز میں کمی۔۔ پنجاب بھر میں 4 افراد جاں بحق

Nov 28, 2021 | 12:26:PM
ڈینگی ،مریض،اموات،اضافہ
کیپشن: ڈینگی مریض(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈینگی کیسز میں کمی آنے لگی ۔24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 4 افراد جاں بحق۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے ہانگ کا نگ سمیت کونسے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے

تفصیلات کے مطابق جاں بحق 3 افراد کا تعلق لاہور اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔ 24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 113 کیس رپورٹ۔ لاہور سے ڈینگی کے 88 کیس رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ7، راولپنڈی 4 اور ملتان سے ڈینگی کے 3، فیصل آباد، بہاولنگر،گجرات اور شیخوپورہ سے 2،2 کیس، چکوال، خانیوال اور ننکانہ صاحب سے1،1 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے ڈینگی کیسز کی تعداد 24 ہزار 921 ہو چکی ۔لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17 ہزار 788 کیس رپورٹ ہو چکے ۔رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی سے 142 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے کتنے مریض،کتنی اموات ریکا رڈ،جانیے