دوسری شادی کب اور کس سے کر رہی ہیں؟۔۔ ادکارہ فاطمہ سہیل نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ فاطمہ سہیل نے مداحوں کی جانب سے شادی کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ایک ہی ڈرامہ کے بعد ہٹ ہونیوالی اداکارہ فاطمہ سہیل نے پہلی شادی 2015 میں اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر سے کی تھی، جن سے انہوں نے ستمبر 2019 میں خلع لے لیا تھا۔
فاطمہ سہیل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے ’میرا دل، میرا دشمن‘ سے ڈیبیو کیا۔حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف اپنی پہلی شادی پر بات کی بلکہ انہوں نے دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے بھی جوابات دئیے۔
زیادہ تر شائقین نے ان کی خوبصورتی اور فٹنیس کی تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہادر لڑکی بھی قرار دیا۔بعض مداحوں نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کے لئے کمنٹس کئے کہ وہ تنہا والدہ کے طور پر بیٹے کی پرورش کرکے ثابت کر رہی ہیں کہ وہ بہت ہی بہادر ہیں۔ بعض افراد نے ان سے سوالات بھی پوچھے اور ایک خاتون نے ان سے مشورہ مانگا کہ وہ کس طرح بہادر بنیں اور تنہا والدہ کے طور پر کیسے 24 سال کی عمر کی 2 بچیوں کی پرورش کریں؟
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ دوئبی کس کے خرچے پر گئیں ؟پتہ چل گیا
اداکارہ نے بچیوں کی پرورش کرنے والی خاتون کو اچھا پیغام دیا اور انہیں بتایا کہ زندگی ایک امتحان ہال ہے، جس میں ہر انسان کو بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور تھکنا نہیں چاہیے بلکہ چلتے رہنا چاہیے۔ اداکارہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ ہار مارنے کے بجائے اپنے دل کی باتیں اور مسائل بچوں کو بتایا کریں۔
ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی پہلی شادی محبت کی تھی یا پھر گھر والوں کی جانب سے رشتہ کرایا گیا تھا؟فاطمہ سہیل نے مداح کو جھاڑ پلانے کے بجائے انہیں جواب دیا کہ ان کی پہلی شادی محبت کی شادی تھی۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے شادی کرلی؟ جس پر انہوں نے ’انکار‘ میں جواب دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شادی یا تعلق کو بچانے کے لیے 100 فیصد کوشش کی ہو لیکن اس کے باوجود وہ اس میں ناکام رہے تو پھر اسے خود پر ملامت نہیں کرنی چاہیے۔
ایک مداح کے سوال پر کہ کیا وہ اس وقت کسی سے تعلقات میں ہیں یا کسی کو پسند کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے پیار بھرے انداز میں سوالیہ جملہ لکھا کہ وہ ’مداحوں کو سب کچھ بتادیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ سہیل کا ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کو تھپڑ پڑ گیا۔۔؟
View this post on Instagram