جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر دھرنا ۔۔رکاوٹیں ہٹا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا۔مارچ کےشرکا ریڈ زون میں داخل ہوگئے ۔مارچ کے شرکا نے خار دار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں ۔۔
یہ بھی پڑھیں:مسلط کردہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہےقوم انہیں مسترد کر چکی۔۔۔فضل الرحمان
اس سے قبل مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تین نشان ہیں ہیں بیروزگاری ،بدامنی اور مہنگائی ۔۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے تقریروں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔یہ کیسی حکومت ہے آٹے کی قیمت میں اسی فیصد اضافہ ہوا ۔ادویات کی قیمت میں تیرہ بار اضافہ ہوچکا ہے ۔موجود حکومت نے صرف موت سستی کی ہے باقی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے ۔یہ کیسی حکومت ہے کہ خیرات بھی سود پر لے رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے 22کروڑ عوام کو دھوکا دیامافیا نے چینی بحران سے ایک سو چوراسی ارب کمائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خدارا آنکھیں کھولو۔۔یکم دسمبر سے قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے ۔شہباز شریف