زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا دعویٰ کرنیوالے ریاض فتیانہ کو لینے کے دینے پڑ گئے

Nov 28, 2021 | 18:14:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا دعویٰ کرنے والے ایم این اے ریاض فتیانہ کوزور دار جھٹکالگ گیا،پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ ماہ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو گئے تھے ، وفد میں آپ کی شمولیت وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھی مگر آپ پاکستانی ٹیم سے غیر قانونی طور پر سرکاری وفدکو حصہ بننے کی فرمائش کرتے رہے،آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کےلئے گاڑیاں بھی مانگتے رہے، آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟۔پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے احتساب و انضباطی کمیٹی نے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے رہنما سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق!ویڈیو آگئی
واضح رہے کہ ریاض فتیانہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ گلاسکو کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر زرتاج گل اور امین اسلم کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد زرتاج گل جھگڑ کر وطن واپس آگئی تھیں۔ریاض فتیانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گلاسکو میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی معیاری نہ تھی ، نیپال و دیگر ممالک کے وفود کو پاکستانی کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو ہی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں