(24 نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ پر طلبا اور والدین کو خدشات ہیں لیکن تعلیمی اداروں کو اس سال کھلا رکھنا چاہتے ہیں، امتحانات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ سموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے، ہماری کوشش ہے کہ سکول بند نہ کریں جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا،کورونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا دعا ہے کہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں، کھیل کے میدان آباد ہونے سے صحت مندمعاشرتی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں، جسمانی ورزش کے حوالے سے گالف کے کھیل کی بڑی اہمیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کی بہن نے انڈین گانے پر ڈانس ریکارڈنگ کے دوران قریب کھڑےشخص کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل