اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا 

Nov 28, 2021 | 19:37:PM
ٹیسٹ میچ، صفر پر آئوٹ، بدترین ریکارڈ
کیپشن: اظہر علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں صفر پر آﺅٹ ہونے پر اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ بال کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ ہونے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن ہیں جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔اس فہرست میں سری لنکا کے مارون اتاپتو کا دوسرا نمبر ہے جو 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی بھی 17 بار بغیر کسی رن کے آؤٹ ہو چکے ہیں تاہم ان کی اننگز کی تعداد 156 ہے۔آج بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی تاج الاسلام کی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم شفقت محمود کا سکولوں کی بندش کے حوالے سے اہم بیان