(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی خاتون رکن پارلیمنٹ ڈلیوری کیلئے اپنی موٹرسائیکل پر ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:80سالہ بزرگ کی 65سالہ خاتون سے زیادتی
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ جولی این جینٹر کے فیس بک پیج پر بچے کی پیدائش کا تذکرہ کرتے ہوئے حمل کے دوران موٹرسائیکل کا تجربہ بھی شیئر کیا۔پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نے اپنے خاندان کے ہمراہ صبح گھر کے نئے رکن کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش سے چند گھنٹے قبل موٹرسائیکل چلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن بس ایسا ہوگیا۔
خیال رہے کہ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل نیوزی لینڈ کی سیاستدان اپنی نرم مزاجی کے اعتبار سے شہرت رکھتی ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے زچگی کی چھٹی لی اور اپنے 3 ماہ کے بچے کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں لے کر آئیں تھیں۔جولی این جینٹر نے بتایا کہ جب ہم صبح 2 بجے ہسپتال جانے کے لیے نکلے تو حمل کی تکلیف زیادہ نہیں تھی لیکن اس میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا گیا اور ہم دس منٹ میں ہسپتال پہنچ گئے۔انہوں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مزے کی بات ہے کہ اب ہمارے پاس ایک صحت مند بچہ ہے جو اس وقت سو رہا ہے، جیسا کہ اس کے والد ہیں۔جولی این جینٹر دوہری شہریت کی حامل ہیں وہ امریکی ریاست مینیسوٹا میں پیدا ہوئی تھی اور 2006 میں نیوزی لینڈ منتقل ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم شفقت محمود کا سکولوں کی بندش کے حوالے سے اہم بیان