عمران خان کی کال پر لبیک: پی ٹی آئی ایم پی اے عزیز اللہ گران مستعفی

Nov 28, 2022 | 09:39:AM

(24 نیوز) سوات کے حلقہ پی کے 4 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے پارٹی چیئرمین کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اہنا تحریری استعفیٰ سپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پ کے 4 عزیز اللہ گران خان نے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ میرے پاس عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق میں اسمبلی سے مستعفی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان کا ادنیٰ سپاہی ہیں، اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونا معمولی بات ہے، قیادت کے حکم پر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں