آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پیپلزپارٹی نےمیدان مار لیا

Nov 28, 2022 | 10:17:AM
مظفرآباد کی ممبر یونین کونسل کی 142 بلدیاتی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 36،36 نشستیں حاصل کیں، ممبر یونین کونسل کی نشستوں پر 26 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے
کیپشن: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مظفرآباد کی ممبر یونین کونسل کی 142 بلدیاتی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 36،36 نشستیں حاصل کیں، ممبر یونین کونسل کی نشستوں پر 26 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

میونسپل کونسلر کی 36 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 نشستیں جیت کر سب سے آگے، 8 نشستوں کیساتھ پی ٹی آئی دوسرے جبکہ 7 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشستوں کے نتائج بھی آگئے، جس کے مطابق 3 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب  ہوئے، پی ٹی آئی کو ایک نشست ہی ملی۔

ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 21 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے۔ تحریک انصاف کے 9 امیدوار کامیاب ہوئے۔ پیپلزپارٹی نے 4 اور مسلم لیگ ن نے 3 نشستیں حاصل کیں۔ میونسپل کمیٹی کی دو نشستوں میں سے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔