(24 نیوز) مظفرآباد کی ممبر یونین کونسل کی 142 بلدیاتی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 36،36 نشستیں حاصل کیں، ممبر یونین کونسل کی نشستوں پر 26 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
میونسپل کونسلر کی 36 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 نشستیں جیت کر سب سے آگے، 8 نشستوں کیساتھ پی ٹی آئی دوسرے جبکہ 7 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشستوں کے نتائج بھی آگئے، جس کے مطابق 3 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کو ایک نشست ہی ملی۔
ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 21 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے۔ تحریک انصاف کے 9 امیدوار کامیاب ہوئے۔ پیپلزپارٹی نے 4 اور مسلم لیگ ن نے 3 نشستیں حاصل کیں۔ میونسپل کمیٹی کی دو نشستوں میں سے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔