(24 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی۔ عمران کے وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور موقف اپنایا کہ عمران خان لاہور ہیں، پیش نہیں ہو سکیں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے۔ جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آڈر ہے۔ اس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تحریری کوئی آڈر نہیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔