بپاشا باسو اور کرن گروور کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 28, 2022 | 12:00:PM

(ویب ڈیسک) بالی وو دکی معروف اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی  پورے خاندان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پراپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ  شئیر کر دیں جسے دیکھ کر سب اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنی نیک خوائشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق  بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ماں بننے والی بپاشا باسو نے  گزشتہ روز اپنی بیٹی " دیوی" کی پہلی فیملی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ  بپاشا باسو کے ہاں 12 نومبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کرن سنگھ گروور اور بیٹی کے ساتھ یہ پہلی  تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ایک سوئٹ ننھی اینجل کی تیاری‘‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے  اپنی بیٹی کی شکل ایک ایموجی کے ذریعے ایڈٹ کردی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت بپاشا اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور اپنی بالکونی میں بچی کو اپنے ہاتھوں سے جھولا دیتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ تاہم ان کی نظریں مسلسل بچی پر مرکوز ہیں۔

یاد رہے کہ 12 نومبر کو اداکارہ بپاشا نے اپنی  بیٹی کی خوشخبری  مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ،" دیوی "کے پاوں کی تصویرنام کے ساتھ  شیئر کی تھی۔جس کے بعد فلم انڈسٹری کے لوگوں سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کیں۔

واضح  رہے کہ اداکارہ بپاشا اور ان کے شوہر کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015 کی فلم "آلون "کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور دیوی ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔

مزیدخبریں